بنگلورو۔یکم اگست(عبد الحلیم منصور/ایس او نیوز)مرکزی حکومت نے اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت ملک کے سو شہروں کا انتخاب کیاہے، ان میں سے کرناٹک کے چار شہروں شیموگہ ، منگلور ، بلگاوی اور داونگیرے شامل ہیں۔ ان چاروں شہروں کی ترقی کیلئے اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت مرکزی حکومت نے 48ہزار کروڑ روپیوں کی رقم جاری کی ہے۔مرکزی وزارت شہری ترقیات کے تحت اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت دوسرے زمرے میں منتخب شہروں بنگلور ، پٹنہ ، گیانگٹاک ، ترووننت پورم اور دیگر صوبائی راجدھانیوں کو کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔ اترپردیش کے تیرہ شہروں کو اسمارٹ سٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے آنے والے دنوں میں ان شہروں کیلئے بھی اسمارٹ سٹی کے تحت فنڈز جاری کئے جائیں گے۔